ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی سی بی نے فکسنگ ویڈیو میں دکھائے گئے رضا کے خلاف شروع کی تحقیقات

پی سی بی نے فکسنگ ویڈیو میں دکھائے گئے رضا کے خلاف شروع کی تحقیقات

Tue, 29 May 2018 13:52:21    S.O. News Service

کراچی ،28؍مئی( ایس و نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ویڈیو کے حقائق کی تحقیقات شروع کر دی ہے جس میں اس کے ٹیسٹ کھلاڑی حسن رضا کو ہندوستانی نژاد کھلاڑی کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو ایک انڈرکور رپورٹر کے ساتھ مبینہ طور پر میچ فکسنگ قرار کو لے کر بات کر رہا ہے۔پی سی بی نے کہا کہ اس کی اینٹی کرپشن یونٹ رضا کی بدعنوان سرگرمیوں میں مبینہ ملوث ہونے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لینے کے عمل میں ہے۔پی سی بی نے بیان میں کہاکہ تمام متعلقہ ثبوتوں کو جمع کرنے اور جائزہ لینے کے بعد اگر ضرورت ہو تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔رضا کو الجزیرہ کے مبینہ اسپاٹ فکسنگ اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔اس کے بعد پی سی بی کا بیان آیا۔


Share: